Apr ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • صدارتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن

ایران کے الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ ہونے والے 12ویں صدارتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن آج 15 اپریل ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمشنر علی اصغر احمدی نے تہران ميں صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے کہا كہ اميدواروں كی رجسٹريشن كے عمل كا آج آخری دن ہے ۔ جمعہ کی شام تک 1045 امیدواروں نے اپنی نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے تھے. جن میں 71 خواتين بھی شامل ہيں۔

  صدارتی انتخابات كے لئے سب سے زيادہ معمر اميدوار كی عمر 92 جبكہ سب سے كم عمر اميدوار کی عمر 18 سال ہے۔

 صدارتی انتخابات ميں بعض نامور ايرانی سياستدانوں نے بھی اپنے ناموں كا اندراج كراليا ہے جن ميں موجودہ صدر مملكت ڈاكٹر حسن روحانی، ركن ماہرين اسمبلي اور آستان قدس رضوی كے متولی علامہ سيد ابراہيم رئيسي، سابق صدر محمود احمدی نژاد، ركن ماہرين اسمبلی آيت اللہ بطحايی گلپايگانی اور بعض سابقہ حكومت كے اعلی عہديدار اور اراكين پارليمنٹ بھی شامل ہيں.

اسلامی جمہوريہ ايران ميں صدارتی انتخابات اور پانچويں شہري، ديہي اسلامی كونسلز (لوكل باڈيز) كے انتخابات كے لئے 19 مئی كو ووٹ ڈالے جائيں گے اور اسی دن چار پارليمانی حلقوں ميں ضمنی انتخابات بھی منعقد ہوں گے.

 

ٹیگس