ایران کے وزیر خارجہ کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات
Apr ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے عشق آباد میں ترکمانستان کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمد اوف اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات کے علاوہ اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عشق آباد میں اپنے ترکمن ہم منصب رشید مرادوف سے بھی ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
وہ آج شام و ترکمانستان کے تاجروں اور صنعت کاروں کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ سہ ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ اتوار کی شام ترکمانستان کے دارالحکومت عشق آباد پہنچے ہیں۔
وہ اس کے بعد جارجیا اور کرغیزستان کا بھی دورہ کریں گے۔