Apr ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران : یوم مسلح افواج کے موقع پر پریڈ

ايران کے دارالحكومت تہران سميت ملک بھر ميں آج يوم مسلح افواج کے موقع پر مسلح افواج كی شاندار پريڈ ہوئی اورقومی جوش و جذبے كے ساتھ اس دن کومنايا جارہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی یوم مسلح افواج کے موقع پر آج دارالحکومت تہران میں واقع اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار کے سامنے شاندار پریڈ منعقد ہوئی جس ميں جديد ہتھیاروں اور سازوسامان كی نمائش كی گئی۔

مسلح افواج  کی پريڈ كی تقريب  کے مہمان خصوصی صدر مملكت ڈاکٹر حسن روحانی تھے جبكہ اعلی عسكری كمانڈروں ، دفاعی حكام اور اعلی شخصیات بھی شريک تھیں.

قابل ذكر ہے كہ 19 اپريل (29 فروردين) کو ايران ميں مسلح افواج کا قومی دن ہے. 19 اپريل 1988 كو امريكی فورسز نے خليج فارس ميں موجود ايران كے سمندری تيل ميدانوں كی حفاظت كرنے والے آرمی كے جوانوں پر جارحیت کی جس کا انہوں نے جرات اور بہادری سے دفاع كیا اور جام شہادت نوش كيا.

مسلح افواج  کی پريڈ سے صدر مملكت حسن روحانی نے خطاب کیا جس کی تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔۔۔۔۔۔

 

ٹیگس