Apr ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران کی فوج ایمان، ایثاراور فداکاری کے جذبے سے سرشار

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے آج دارالحکومت تہران میں واقع بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے مزار کے سامنے مسلح افواج کی پریڈ سے خطاب کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران  کے صدر حسن روحانی  نے آج دارالحکومت تہران میں واقع بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار کے سامنے مسلح افواج کی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے كہا كہ آج دنيا كے بعض ممالک کی فوج ديگر ملكوں كے اندرونی معاملات ميں مداخلت كے لئے پيش پيش ہے اور وہ نسل كشی، دہشتگردی اور فوجی بغاوت كی بھی حمايت كرتی ہے. لیکن ایران کی فوج کو ھمیشہ اچھے القاب سے یاد کیا جاتاہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ کہ ايرانی فوج وطن عزيز كے دفاع كے لئے ہميشہ تيار ہے اور اس كا ہر قدم ايرانی قوم كے مفادات اور قومی مصلحت كے مطابق ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ایمان، ایثار اور فداکاری کے جذبے سے سرشار ہے اور اس قسم کی خصوصیت کسی دوسرے ملک کی فوج میں بہت کم ہے۔

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايران پر مسلط كی جانے والی آٹھ سالہ جنگ كے دوران ايرانی افواج نے وطن كی خاطر بے شمار قربانياں ديں اور قوم كے لئے كسی بھی كوشش سے دريغ نہيں كيا.

صدر حسن روحانی نے اس بات پر زور ديا كہ دفاعی سرگرميوں كا مقصد وطن عزيز كا دفاع كرنا ہے اور ہماری مسلح افواج  كسی ملک كے خلاف نہيں ہیں، مگر ہمیں وطن كے خلاف سازشوں كو ناكام بنانے كے لئے ہر دم تيار رہنا ہوگا.

قابل ذكر ہے كہ 19 اپريل (29 فروردين) کو ايران ميں مسلح افواج کا قومی دن ہے. اسی مناسبت سے آج ايران کے دارالحكومت تہران سميت ملک بھر ميں يوم مسلح افواج کے موقع پر مسلح افواج كی پريڈ ہوئی اور قومی جوش و جذبے كے ساتھ  اس دن کومنايا جارہا ہے.

 

ٹیگس