Apr ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • ایرانی سفیر کی پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کے ساتھ ایک ملاقات میں پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ اپنے دیرینہ اور تاریخی رشتوں کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔انہوں نےامید ظاہر کی ایران اور پاکستان کے درمیان قائم یہ رشتے مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں بھی فروغ آئے گا۔

جنرل قمرجاوید باجوہ اور مہدی ہنردوست نے اس ملاقات میں، خطے کے سیکورٹی مسائل، دہشت گردی کے خطرات اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

پچھلے دو ماہ کے دوران اسلام آباد میں متعین ایران کے سفیر کی پاکستانی فوج کے سربراہ کے ساتھ یہ دوسری ملاقات ہے۔

ٹیگس