امریکی حکومت ایرانوفوبیا میں مبتلا
ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کو جھوٹی اور گمراہ کن معلومات کے بجائےحقایق کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امورسيد عباس عراقچی نے ہفتہ كے روز ايران ميں جوہری سرگرميوں كے حوالے سے دہشتگرد منافقين كے جھوٹے اور بے بنياد الزامات پر اپنے رد عمل كا اظہار كرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کو ایرانوفوبیا کے حوالے سے دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کے جھوٹے اور گمراہ کن پروپگنڈوں کے بجائےحقایق کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے كہا كہ ايران مخالف بے بنياد اور جھوٹے الزامات اور پروپگنڈے دہشتگرد منافقين كی ناكامي كی نشانی ہے كيونكہ اس سے پہلے عالمی جوہری توانائی ادارے نے ان بيانات کے جھوٹ پر مبنی ہونے کی وجہ سے انھیں کوئی اہمیت نہیں دی.
عراقچی نے كہا كہ جب عالمی جوہری توانائی ادارے كے منيجنگ ڈايريكٹر، پارچين سائٹ اور ايران كے جوہری پروگرام كی غیر فوجی ماہیت كی تصديق كرتے ہیں تو منافقين ايرانوفوبيا كے تحت ايسے بے بنياد الزامات لگاتے ہيں۔ ایران کےنائب وزيرخارجہ نے كہا كہ دہشتگرد منافقين كی ايرانی قوم ميں كوئی جگہ نہيں ہے اور ایرانی قوم اور عوام نے انھیں مسترد کردیا ہے۔