Apr ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی: امريکہ اور اسرائيل، ايران کے خلاف سازشوں میں مصروف

عید مبعث کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی سے ایرانی حکام اور اسلامی ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی۔

حسینیہ امام خمینی (رح) میں عید مبعث کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض اعلی  سول اور فوجی حکام اور اسلامی ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہونے والی اس ملاقات کے موقع پر فرمایا کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی حکومت ایران میں اسلامی جمہوریت کے خلاف ہیں اور اس مخالفت کی اصل وجہ ایران میں اسلام کی بالادستی ہے.

اس موقع پر انہوں نے فرمايا کہ ايران ميں اسلامی جمہوری نظام کی تشکيل سے نبی پاک (ص) کی تعليمات کے مطابق نظام ملک ميں قائم ہوا جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے مگر اس نظام کے خلاف عالمی سطح پر دشمنوں نے سازشيں شروع کر رکھی ہيں.

انہوں نے فرمايا کہ اقوام عالم اور معاشروں کے دشمن اسلام کی مخالفت اس لئے کرتے ہيں کہ اسلام معاشروں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مشعل راہ ہے.

رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کی مزید تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ٹیگس