May ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران: میزائل برآمد کرنے کی توانائی

ایران نے دوسرے ممالک کو میزائل برآمد کرنے کی توانائی حاصل کر لی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع بريگيڈيئر جنرل حسين دہقان نے كہا ہےكہ آج ہم اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ ہم نہ فقط داخلی طور پرميزائل كی ضروريات كو پورا كرنے میں کامیاب ہوئے ہیں بلکہ دنيا كے دوسرے کو بھی میزائل برآمد کرنے کی صلاحیت حاصل کرچکے ہیں۔

دفاعی شعبے ميں نماياں كاميابيوں كا ذكر كرتے ہوئے ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ مسلح افواج كی تمام ضروريات پورا كرنے بشمول دفاعی ساز وسامان كی فراہمی كے لئے نماياں اقدامات اٹھائے گئے ہيں اورگزشتہ کئی برسوں ميں دفاعی آلات اور جنگی ساز و سامان کی پیداوار میں سو گنا اضافہ ہوا ہے.

وزیر دفاع نے کہا کہ اللہ كے فضل وكرم سے دوسرے ممالک پر انحصار كئے بغير دفاعی شعبے ميں بڑی كاميابياں حاصل كی گئی ہیں.

 

ٹیگس