ایران کے وزیر خارجہ کی افغان صدر سے ملاقات
May ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچےجہاں انھوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے وزير خارجہ نے اس سے قبل افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ اور بعض دیگر افغان حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔