ہندوستان کا دارالحکومت دہلی بدستور شدید فضائی آلودگی میں گرفتار
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں لوگ بدستور شدید فضائی آلودگی میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق دہلی کی ہوا میں بدستور شدید زہریلی آلودگی پائی جاتی ہے جو انتہائی خطرناک سطح پر برقرار ہے۔
رپورٹوں کے مطابق دہلی میں ایسے علاقے بہت کم ہیں جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس تین سو سے نیچے ہو۔
جمعے کی صبح دہلی کے بعض علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس سات سو سے آٹھ سو کے درمیان ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دہلی کے علاقے دیپ ویہار میں ایئر کوالٹی انڈیکس ساڑھے آٹھ سو ریکارڈ کیا گیا۔
فضائی آلودگی کی موٹی تہہ کے ساتھ ہی گہرے کہرے اور حد نگاہ کم ہونے سے بھی لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہے۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ دہلی میں ہوا کے پھیلاؤ کا اشاریہ خطرناک حد تک گر کر صرف آٹھ سو مربع فی سیکنڈ رہ گیا ہے۔
ہوا کے پھیلاؤ میں چھے ہزار مربع میٹر سے کم پھیلاؤ کو تشویشناک سجھا جاتا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی کم ہو تو آلودگی فضا میں برقرار رہتی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel