دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، سربراہ مسلح افواج
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے میجر جنرل محمد حسین باقری نے کہا ہے کہ دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری نے پیر کے روز تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران اسلامی کے دشمنوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ایران پر حملے اور جارحیت کاامکان دشور اور ناممکن ہے۔ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کہا کہ دشمنوں کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کا کرلینا چاہیے کہ اگر انہوں نے ایران کے سلسلے میں اپنے اندازوں میں معمولی سی بھی غلطی کا ارتکاب کیا اور ایران پر جارحیت کی کوشش تو تہران پوری قوت کے ساتھ اس کا جواب دے گا۔انہوں نے ایران پاکستان سرحد پر رونما ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایران کی مشرق سرحدیں، سعودی عرب اور امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں اور تربیتی مراکز میں تبدیل ہوگئی ہیں۔انہوں نے پاکستانی عوام اور حکام کے ایران اور ایرانی قیادت کے ساتھ قلبی لگاؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران کو توقع ہے حکومت اسلام آباد سرحدی سیکورٹی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار اوران کے ٹھکانوں کو ختم کرے گی۔ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ ہم اپنی سرحدوں پر بدامنی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔