Jan ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • کسی کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق حاصل نہیں

ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ فرانس سمیت کسی بھی ملک کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق حاصل نہیں۔

ایران کے دفاعی اور میزائل پروگرام کے بارے میں مذاکرات کے حوالے سے سامنے آنے والے بعض بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری کا کہنا تھا کہ ملک کی دفاعی طاقت میں اضافہ کرنا ایران کی مسلح افواج کے طے شدہ اہداف میں شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایسے وقت میں کہ جب دشمن قوتیں اسلامی انقلاب کو فوجی حملے کی دھمکیاں دے رہی ہیں، ایران اپنے دفاعی پروگرام کو ترقی دیتا رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ فرانس کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ ایران ایٹمی معاہدے کی پابندی کر رہا ہے تاہم پیرس کو تہران کے میزائل ڈیفینس پروگرام پر تشویش ہے۔
امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا دعوی ہے کہ ایران کے میزائل تجربات اقوام متحدہ کی قرارد بائیس اکتیس کی خلاف ورزی ہیں۔ جبکہ یورپی یونین کے امور خارجہ کی ترجمان نبیلہ مسرالی کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل تجربات جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف نہیں ہیں۔

ٹیگس