سعودی جارحیت، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سبب
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i282414-سعودی_جارحیت_انتہا_پسندی_اور_دہشت_گردی_کا_سبب
ایران نے یمن کو اسلحہ اور میزائل فراہم کرنے کے سعودی عرب کے الزام کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۱, ۲۰۱۷ ۰۵:۳۷ Asia/Tehran
  • سعودی جارحیت، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سبب

ایران نے یمن کو اسلحہ اور میزائل فراہم کرنے کے سعودی عرب کے الزام کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی (پارلیمنٹ) کے اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امورحسین امیرعبداللھیان نے گزشتہ روز ایران میں چین کے سفیر پانگ سن کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے خلاف سعودی جارحیت سے خطے میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مزید فروغ ملا ہے۔

اعلی ایرانی سفارتکار نے خطے میں جاری بحرانوں کے سیاسی اور پُرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام اور یمن کی طرح بحرین میں جاری مسائل کو بھی سیاسی طریقوں سے حل کیا جانا چاہئے۔

ایران اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقائی بحرانوں کے خاتمے کے لئے تہران، ماسکو اور بیجنگ کا مشترکہ تعاون اہم ہے۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔