صدارتی امیدواروں کے مناظرے کا آخری دور
پہلا انتخابی مناظرہ 28 اپريل كو منعقد ہوا تھاجس ميں ايران كے 6 صدارتی اميدواروں نے معاشرے كے مسائل پر اپنی اپني رائے اور مختلف سوالات پر جوابات دیئے اور دوسرا دور 5 مئی كو منعقد ہواتھا جس ميں ثقافتی اور سياسی مسائل پر بات چيت ہوئی تھی ۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں آئندہ ہونے والے 12ویں صدارتی انتخابات کے 6 امیدواروں کے مشترکہ انتخابی مباحثے کا آخری دور آج شام بروز جمعہ قومی ٹیلی ویژن اور ریڈیوسے براہ راست نشر اور ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا جس میں امیدوار اقتصادی امور پر اپنے خیالات اور آئندہ کےلایحہ عمل پر گفتگو کریں گے۔
ايران كی گارڈين كونسل كی جانب سے 6 حتمی اميدواروں كی فہرست جاری کر دی گئی تھی جن ميں موجودہ صدرمملكت حسن روحانی، ايران كے ادارہ آستان قدس رضوی كے سربراہ علامہ سيد ابراہيم رئيسي، موجودہ حكومت كے سنئير نائب صدر اسحاق جہانگيری، ميئر تہران محمد باقر قاليباف، سابق وزير ثقافت مصطفی ميرسليم اور سابق وزير كھيل سيد مصطفی ہاشمی طبا شامل ہيں۔.
واضح رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات 19 مئی بروز جمعہ منعقد ہوں گے۔