May ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران میں غیر ملکی طلبا کی گنجائش میں اضافہ

ایران کے نائـب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی یونیورسٹیوں میں غیر ملکی طلبا کی تعداد، تقریبا دو لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

ایران کے نائـب وزیر خارجہ حسن قشقاوی نے جزیرہ کیش میں ایران کی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم غیر ملکی طلبا کی تعداد، لگ بھگ تیس ہزار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی مذاکرات اور جوہری معاہدے پر عمل درآمد کی بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر ایران کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کےلئے غیر ملکی طلبا کی تعداد میں دس گنا اضافہ ہونے کی گنجائش پیدا ہوئی ہے۔اس سے قبل ایران کی اعلی تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کے غیر ملکی طلبا کے امور کے ڈائریکٹر جنرل، صمد حاج جبّاری نے کہا تھا کہ ایران میں غیر ملکی طلبا کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس تعداد میں مزید اضافے کے لئے فی الحال کوئی حد معین نہیں ہے اور اسرائیل کو چھوڑ کر دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ ایران کے تعلیمی شعبے میں تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔تہران کی میڈیکل یونیورسٹی کے بین الاقوامی امور کے انچارج علی عرب خردمند نے بھی ایران میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبا کے تعلق سے کہا ہے کہ اس وقت ایران کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں دنیا کے چھتّیس ملکوں کے طلبا میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ٹیگس