May ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • ايران كے اہل سنت کا انتخابات ميں بھرپور کردار

ايران کے بلوچ اہل سنت عالم دين نے كہا ہےكہ انتخابات ميں شركت كرنا سب كا قانونی اور شرعی فريضہ ہے كيوں كہ ہم ايک اسلامی ملک ميں زندگی گزار رہے ہيں.

ايران كے جنوب مشرقی صوبے سيستان و بلوچستان كے معروف اہل سنت عالم دين مولوی عبدالرحمن ملازہی نے كہا ہے كہ بلوچ قوم اور اہل سنت سے وابستہ شہری 19 مئی كو ہونے والے انتخابات ميں بھرپور شركت كريں گے۔.

صدارتی انتخابات كی اہميت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ ايرانی عوام كے دشمن غيرملكی ذرائع ابلاغ، اہلسنت اوربلوچ قوم كو اكساتے ہوئے انہيں انتخابات ميں شركت نہ كرنے كے لئے كہہ رہے ہيں.

صوبہ سیستان و بلوچستان كے دور دراز اور ديہی علاقوں ميں حكومت كی طرف سے ترقياتی منصوبوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے انہوں نے کہا كہ ہماری حكومت نے كسی بھی قوم اور مسلک كو نظر انداز نہيں كيا اور ايرانی عوام كی خدمت كررہی ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں صدارتی اور بلدیاتی انتخابات19 مئی کو ہو رہے ہیں اور انتخابی مہم اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے۔

 

ٹیگس