ایران میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر
May ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
ایران کے 12ویں صدارتی انتخابات کے امیدوار اسحاق جہانگیری منگل کے روز اپنے حلیف امیدوار ڈاکٹر حسن روحانی کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔
اسحاق جہانگیری جو موجودہ حکومت میں سنئیر نائب صدر بھی ہیں نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں صدارتی امیدوار حسن روحانی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔.
اس سے قبل تہران کے میئر اور اہم صدارتی امیدوارمحمد باقر قالیباف دوسرے امیدوارعلامہ سید ابراہیم رئیسی کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہوگئے تھے۔
ایران کے آئندہ صدارتی انتخابات 19 مئی بروز جمعہ ملک اور بیرون ملک میں منعقد کئے جائیں گے.
ہونے والے عوامی سروے کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی اور علامہ سید ابراہیم رئیسی کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔