May ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران، انتخابی مہم ختم کل انتخابات

اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم اور تبلیغات کا وقت آج بروز جمعرات ایران کے وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے اپنے اختتام کو پہنچا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم اور تبلیغات کا وقت آج بروز جمعرات صبح آٹھ بجے ختم ہو گیا اور ایرانی عوام کل 19 مئی بروز جمعہ کو ووٹ ڈالیں گے۔

ایران میں بارہویں صدارتی انتخابات کی مہم زور و شور سے جاری تھی اورتہران کے میئر محمد باقر قالیباف نے صدارتی امیدوار سید ابراہیم رئیسی کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ  اسحاق جہانگیری نے صدر حسن روحانی کی حمایت کا اعلان کیا جس کے بعد حسن روحانی اور سید ابراہیم رئیسی کے مابین سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

صدارتی انتخابات کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، صدارتی انتخابات کے ساتھ ساتھ شہری کونسلوں اور بعض جگہوں پر پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔

ٹیگس