ڈاکٹر حسن روحانی کی برتری
ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو اب تک واضح برتری مل گئي ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت داخلہ اور مرکزی الیکشن آفس نے کل ہونے والے 12ویں صدارتی انتخابات کے اب تک نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق موجودہ صدرحسن روحانی دوسرے صدارتی امیدواروں سے آگے ہیں۔38 ملین 9 لاکھ14 ہزار470 ووٹوں کی گنتی ہوئی ہے اورابتدائی نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار حسن روحانی 22 ملین 7 لاکھ 96 ہزار 468 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر اور سید ابراہیم رئیسی 15 ملین چارلاکھ 52 ہزار 194 ووٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ سید مصطفی میرسلیم نے چارلاکھ 55 ہزار 211 اور سید مصطفی ہاشمی طبا نے دو لاکھ 10 ہزار 597 ووٹ حاصل کیے ہیں.
ایران کے مرکزی الیکشن آفس کے سربراہ علی اصغر احمدی کا کہنا ہے کہ ١٢ویں صدارتی انتخابات میں 40 ملین سے زائد رائے دہندگان نے حصہ لیا .
سرکاری اطلاعات کے مطابق، 12ویں صدارتی انتخابات میں عوامی شرکت 72.7 فیصد رہی.
واضح رہے کہ موجودہ صدرحسن روحانی نے 2013 میں ہونے والے 11ویں صدارتی انتخابات میں ایک کروڑ 83 لاکھ 13 ہزار 629 ووٹ حاصل کئے تھے.