May ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب دہشت گردی کو برآمد کرنے کا مرکز ہے، ڈاکٹرعلی لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی کو برآمد کرنے کا مرکز ہے -

پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے منگل کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ریاض دہشت گردی کو برآمد کرنے والا مرکز ہے - اسپیکر لاریجانی نے ریاض میں ہوئے حالیہ اجلاس کے بارے میں کہا کہ سعودی اور امریکی حکام ایک ایسے وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ کا دعوی کررہے ہیں جب پوری تاریخ میں ان دونوں ملکوں نے طرح طرح کے دہشت گردانہ گروہوں کوتیار کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے - انہوں نے گیارہ ستمبر کے واقعات کے  بارے میں امریکی حکام کی حالیہ رپورٹ اور ان واقعات میں سعودی حکام کے رول کے  بارے میں کہا کہ اس میں شک نہیں کہ داعش، جبہہ النصرہ اور دسیوں دیگر دہشت گرد گروہوں کو سعودیوں اور بعض دیگر چھوٹے ملکوں نے بنایا اور ان کی مدد کی ہے - پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ آل سعود حکومت غاصب اسرائیل کے خلاف کسی بھی جنگ میں معمولی سی بھی قربانی دینے کے لئے تیار نہیں ہوئی ہے کہا کہ یہ سعودی عرب جیسے ایک اسلامی ملک کے لئے شرم کی بات ہے کہ وہ اپنے دارالحکومت میں عرب قوم کے دواستقامتی گروہوں یعنی حزب اللہ اور حماس کو جو صیہونی حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں دہشت گرد گروہ قراردے -

 

ٹیگس