وزيرپٹرولیم اور ٹوٹل كمپنی كے سربراہ کی ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت تیل کے سربراہ بیژن نامدار زنگنہ نے دنیا کی معروف تیل کمپنی ٹوٹل کے سربراہ پٹریک پٹریانہ سے 172 ویں اوپک اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔
آسٹريا كے دارالحكومت ويانا ميں اوپيک كے سالانہ اجلاس كے موقع پر ايران كے وزيرتيل اور ٹوٹل كمپنی كے سربراہ نے باہمی دلچسپی كے امور پر تبادلہ خيال كيا۔
اس سے پہلے 2016 ميں ٹوٹل كمپنی كے سربراہ نے اس بات پر خوشي كا اظہار كيا تھا كہ ٹوٹل كمپنی مغربی دنيا كی وہ واحد كمپنی ہے جس كو ايران ميں سرمايہ كاری كے لئے موقع فراہم کیا گیا ہے۔
تيل پيدا كرنے والے ممالک كی تنظيم اوپيک كے حاليہ سالانہ اجلاس ميں نومبر 2016 معاہدے كے تناظر ميں تيل كی پيداوار كی كٹوتی كے حوالے سے مختلف امور پر تبادل خيال كيا گيا۔
گزشتہ سال نومبر كے اجلاس ميں اوپيک تنظيم كے ركن ممالک نے اس بات پر اتفاق كيا تھا كہ روزانہ ايک ملين 200 لاكھ بيرل خام تيل كي پيداوار ميں كمی لائيں گے جس كے بعد اوپيک تنظيم كے ركن ممالک مجموعی طور پر يوميہ 33 ملين بيرل خام تيل پيدا كر رہے ہيں ۔
اسلامی جمہوريہ ايران پر مغربی طاقتوں كے توسط سے لگائے جانی والی عالمی پابنديوں كے خاتمے كے بعد ايران كے مختلف شعبوں ميں ترقی اور سرمايہ كاری كے لئے بيرونی سرمايہ كار دلچسپی لے رہے ہيں۔