Jun ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
  • دہشتگردوں کا اسلام سے تعلق نہیں

ایران کے صدر نے کابل میں گزشتہ دنوں ہونے والے ہولناک بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی اور فساد پھیلانے والوں کا در حقیقت اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے اپنے افغان ہم منصب اشرف غنی کے نام ایک پیغام میں کہا کہ  دہشتگردی تعصب اور فتنے کی آگ پھیلانے والوں کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہے.

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ معصوم افغان شہریوں کے جاں بحق ہونے پر ہمارے دل غم سے نڈھال ہے اور ہم اس سانحے پر جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں جنھوں نے رمضان المبارک میں ایسے ہولناک جرائم کا ارتکاب کیا.

صدر روحانی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران افغان قوم اور حکومت کے ساتھ ہے اور انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی.

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں بدھ کے روز ہولناک بم دھماکے کے نتیجے میں 90 سے زائد افراد جاں بحق اور 350 سے زیادہ زخمی ہوگئے.

 

ٹیگس