عوام کی موجودگی نے دشمنوں کی سازشیں ناکام بنادیں، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام کی بڑے پیمانے پر شرکت نے دشمنوں کی سازشیں ناکام بنا دی ہیں-
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ممبران کو دی جانے والی افطار پارٹی میں بارہویں دور کے صدارتی انتخابات کو رحمت الہی کے نزول سے تعبیر کیا اور کہا کہ عوام کی بھرپور موجودگی نے ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کے خواہاں دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنا دیا-
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے علاقے کا دورہ کیا تھا اور بعض ملکوں کے سربراہوں کو جمع کیا تھا جس کا اصلی مقصد ملت ایران پر دباؤ بڑھانا تھا تاہم عوام، تاریخ رقم کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچے اور بری نیت رکھنے والوں کا بھرپورجواب دیا-
ایران کے صدر نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنی فراست سے صدارتی انتخابات کو صحیح طریقے سے گائیڈ کیا اور عوام نے بھی انتخابات میں بھرپور شرکت کی اور اس فراست، صراحت اور شرافت نے عالمی سطح پر ایران کو امن و سیکورٹی اور عظمت عطا کی-