ایرانی وزیرخارجہ کی قازقستان کے صدرسے ملاقات
Jun ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بائیف کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران تہران،آستانہ کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات كے دوران قازقستان كے صدر نے ايران كو ايک اہم اسٹريٹیجک پارٹنر قرار ديتے ہوئے كہا كہ آستانہ، تہران كے ساتھ تمام شعبوں ميں موجود تعلقات كو مزيد مضبوط كرنے كا خواہاں ہے.
انہوں نے خطے ميں دہشت گردی اور انتہا پسندی كے خاتمے كے لئے علاقائی ممالک سے مطالبہ كيا كہ وہ اس حوالے سے مشتركہ تعاون بڑھائيں.
اس موقع پر ايران کے وزير خارجہ نے كہا كہ ہمسايہ ممالک كے ساتھ تعلقات كو فروغ دينا اسلامی جمہوريہ ايران كے ايجنڈے میں شامل ہے اور قازقستان علاقائی ممالک ميں ہمارے لئے ايک خاص اہميت ركھتا ہے.