ایران کے وزیر خارجہ کادورہ ناروے
Jun ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ آج بروز پیر ناروے حکومت کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران اسلو اسمبلی میں شرکت اور خطاب کے علاوہ میزبان ملک کے اعلی حکام کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقاتیں اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اورمسائل پر گفتگو کریں گے۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ سال بھی اوسلو فورم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس سال اوسلو فورم کا عنوان نئے جغرافیائی دور میں امن ہے۔ اوسلو فورم ہر سال منعقد ہوتا ہے اور اس میں دنیا بھر کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے اور تجاویز دی جاتی ہیں۔