Jun ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۸ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام اسلامی نظام کے ساتھ

ایران کے صدر نے كہا كہ حالیہ صدارتی انتخابات ميں عوام نے بھرپور شركت كی اور پوری دنيا كے سامنے عوامی طاقت اور ايرانی انتخابات كے نظام کا لوہا منوایا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹرحسن روحانی نے گزشتہ رات ايران كے دارالحكومت تہران ميں ايک افطار ڈنر كے موقع پر گفتگو كرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن اور عوام کے ووٹ کے حوالے سے مختلف مغربی مکاتب فکر کی پیروی نہیں کر رہے بلکہ ہم ایک نظام کے تحت عوام کے ووٹ کو گورننس کی بنیاد سمجھتے ہیں۔

صدر مملکت نے كہا كہ حالیہ صدارتی انتخابات ميں عوام نے بھرپور شركت كی اور پوری دنيا كے سامنے عوامی طاقت اور ايرانی انتخابات كے نظام  کا لوہا منوایا۔

ڈاکٹرحسن روحانی نے ايرانی عوام كو بہترين ہدايات دينے پر رہبرانقلاب اسلامی كے اعلی كردار كو سراہا اور ان كی كاوشوں كی تعريف و قدر دانی كرتے ہوئے كہا كہ حضرت امام خمينی (رح) نے انقلاب کوعوام كی حمايت سے يقينی بنايا اور اب رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اس مشن كو لے كر آگے بڑھ رہے ہيں جس ميں ان كو عوام كی بھرپور حمايت حاصل ہے۔

ٹیگس