Jun ۲۰, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۴ Asia/Tehran
  • تشدد اور انتہا پسندی ہر شکل میں قابل مذمت ہے،  ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور تشدد چاہے وہ دنیا کے کسی بھی گوشے میں ہو اور کسی بھی شکل میں ہو قابل مذمت ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لندن میں حالیہ تشدد آمیز اقدامات کے ردعمل میں کہا کہ تشدد اور انتہا پسندی کہیں بھی اور کسی بھی نیت سے ہو اور اس کا نشانہ بننےوالوں کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو وہ قابل مذمت ہے- وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے لندن کے حالیہ واقعے کے بعد کہ جس میں ایک شخص نے مسجد سے باہرنکلتے ہوئے مسلمانوں پرگاڑی چڑھا دی اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام انتہائی نفرت انگیز اور قابل مذمت ہے- انہوں نے اپنے بیان میں سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا - اس حملے میں ایک مسلمان جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے تھے -

ٹیگس