یمن، انصار اللہ کی میزائل صلاحیت ، صیہونیوں کی سوچ سے پرے، تل ابیب میں بے چینی
غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن سے میزائلی حملے کے نتیجے ميں مقبوضہ فلسطین میں خطرے کے الارم بجنے لگے-
سحرنیوز/عالم اسلام: دریں اثنا صیہونی حلقوں میں یمن کی میزائلی صلاحیتوں پر بھی تشویش بڑھ گئی میزائل رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈيا ذرائع نے آج بدھ کو یمن سے مقبوضہ فلسطین کی جانب میزائل فائر کئے جانے کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق میزائلی حملے کے بعد بن گورین ايئرپورٹ بند کردیا گیا ہے۔
صیہونی حکومت کی فوج نے معمول کے مطابق دعوی کیا ہے کہ جو میزائل یمن سے فائر کیا گیا ہے اسے روک لیا گیا۔
صیہونی فوج کے مطابق یمن سے میزائل فائر ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں خطرے کے الارم بجنے لگنےصیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے میزائلی حملے کے نتیجے میں لاکھوں اسرائيلی بنکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
اس درمیان یمن کی میزائلی صلاحیت ، صیہونی فوجی حلقوں میں تشویش بڑھنے کا باعث بن گئی ہے یہاں تک کہ تل ابیب سوچ بھی نہيں سکتا تھا کہ یمن اتنے جدید ترین میزائلوں سے اپنے اہداف کو نشانہ بنائےگا۔
اسرائیلی حکومت کے میڈیا ذرائع اور تحقیقات سے یمن کی میزائلی صلاحیتوں پر صیہونی حلقوں میں تشویش کی عکاسی ہوتی ہے یہاں تک کہ صیہونی حلقوں نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی میزائلی صلاحیتیں کافی پیشرفت کرچکی ہے اور بڑے پیمانے پر تخریبی صلاحیتوں کی حمال ہے -
المسیرہ کے مطابق یمن کے میزائلی حملوں کے مقابلے میں صیہونی حکومت کے دفاعی سسٹم کی ناکامی سے صیہونی فوجی حلقوں میں ہنگامہ برپا ہے ۔

اسرائیلی دفاعی سسٹم کی ناکامی کے سبب صیہونی فوجی حلقوں کا خیال ہے کہ ان کے پاس یمنی حملوں کا جواب دینے کا آپشن نہایت محدود ہے اور اسرائیلی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یمن کی فوجی کارروائیوں اور غزہ پر حملے جاری رہنے کے درمیان کافی رابطہ ہے ۔
صیہونی حلقوں کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں یمن کے میزائلی حملوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ خبریں ایسے عالم میں آرہی ہيں کہ صیہونی ویب سائٹ واللا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ انصاراللہ یمن نے شرطیں رکھ کر صیہونی حکومت کو چیلنج کردیا ہے۔
واللا نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ انصاراللہ یمن حتی فائر کئے جانے والے میزائلوں کی تعداد اور اس کے دائرے کا بھی خود تعین کرتی ہے لکھا ہے کہ حوثیوں نے یہ شرط رکھ کر کہ جب تک غزہ پر بمباری ہوتی رہے گی اس وقت تک اسرائيل پر یمن کے میزآئلی اور ڈرون حملوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، اسرائیل کو ایک تھکا دینے والی صورت حال سے دوچار کردیا ہے ۔