فلسطینی تنظیم نے صیہونی ڈرون پر قبضہ کیا
Aug ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
فلسطین کے ایک استقامتی گروہ نے کہا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کا ایک ڈرون طیارہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شہیدالقاسم بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کواڈ کواپٹر قسم کا ایک اسرائیلی ڈرون اپنے کنٹرول میں لیا ہے۔
تحریک جہاد اسلامی کے فوجی بازو سرایا القدس نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ اس نے مشرقی غزہ کے شجاعیہ علاقے میں ایک صیہونی جاسوس طیارے کو نیچے اتار لیا ہے۔
اس سے قبل شہر غزہ کے حی الرمال علاقے میں صیہونی حکومت کی فوج کا ایک جاسوس ڈرون گر کر تباہ ہوگیا تھا منظرعام پر آنے والے ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ یہ اسرائیلی ڈرون ، اس علاقے کے لوگوں کے پاس ہے۔