اب وینزوئیلا امریکہ کے نشانے پر
ونزویلا کی حکومت نے اس ملک کے سمندر کے قریب، تین امریکی ڈسٹرائر روانہ کئے جانے کے بعد، ساحلی علاقوں میں گشت کے لیے اپنے جنگی جہاز اور ڈرون بھیجے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا:فرانس نیوز ایجنسی کے مطابق ونزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں اپنے ملک کے ساحل پر ڈرونز کی بڑے پیمانے پر تعیناتی اور بحیرہ کیریبین میں گشت شروع کرنے اور علاقائی سمندر میں بڑے بحری جہازوں کی موجودگی کی خبر دی ہے۔
ونزوئلا حکومت نے یہ قدم ایسے میں اٹھایا ہے جب امریکہ اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، اور واشنگٹن نے منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کا دعوی کرتے ہوئے تین بحری بیڑے اور چار ہزار سے زیادہ میرینز وینزویلا کے ساحل پر روانہ کردیئے ہیں-
ایک امریکی ذریعے نے منگل کو فرانس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بحیرہ کیریبین میں مزید دو جنگی جہاز بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اس ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مزید کہا کہ گائیڈڈ میزائل لانچر یو ایس ایس آر اور جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز یو ایس ایس نیوپورٹ نیوز اگلے ہفتے خطے میں پہنچیں گی۔