شام، میزائلی حملے کے بعد امریکی طیاروں کی پروازیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران کے ایرواسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے کہا ہے کہ شام میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر فائر کئے گئے ایرانی میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا کر تباہ کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران کے ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نےشب شعر پروگرام میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر ایرانی میزائلوں کے داغنےکے بارے میں صہیونیوں کے اظہارات کے بارے میں کہا کہ ایران سے فائر کئے گئے تمام میزائلوں نے اپنے اہداف کو بالکل درست اور کمایابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ شام میں ہمارے ڈرون طیاروں نے ہمیں تصاویر بھیجی ہیں جنھیں ہم نے منتشر بھی کیا ہے۔ جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ شام میں جب ایرانی میزائلوں نے داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کیا تو اس کے 4 منٹ بعد امریکی جنگی طیاروں نے اس علاقہ کے اوپر پرواز کی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہماری کارروائی آشکارا کارروائی تھی۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے میزائل حملے میں داعش کو بہت زيادہ جانی اور مالی نقصان ہوا ہے کچھ اطلاعات ہمارے پاس موجود ہیں حملے کےمختلف پہلوؤں کے بارے میں آئندہ مزید اطلاعات بھی موصول ہوں گی ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر ایران کے میزائل حملے ميں روشن پیغام ہے اور وہ یہ کہ ہم اپنے ملکی اور قومی مفاد کے تحفظ کے سلسلے میں بہت ہی سنجیدہ ہیں۔