Jun ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • رابطہ راستوں اور ذرائع کا انحصار امن و سیکورٹی پر ہے

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے کہا ہے کہ رابطہ ذرائع کی توسیع کا انحصار علاقے میں پائدار امن پر ہے۔

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے بیجنگ میں سیکا کے اسٹڈیز سینٹر اور سرکاری و غیرسرکاری اداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ون بیلٹ اینڈ ون روڈ پروجیکٹ کا ایک ہدف علاقائی امن و اقتصاد کو فروغ دینا ہو سکتا ہے تاہم علاقے کے تمام ملکوں کے تعاون کے بغیر یہ مہم، سر کرنا ممکن نہیں ہے-

کمال خرازی نے کہا کہ ایسے علاقے میں کہ جہاں اکثر ممالک کو دہشت گردی کے مسئلے کا سامنا ہے، دشمنوں کی سازشوں کے باوجود ایران میں امن و استحکام پایا جاتا ہے اور وہ  اس حساس علاقے میں امن کو فروغ دینے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لئے تیار ہے-

سیکا کے نام سے موسوم ایشیا میں بحالی اعتماد اور اشتراک عمل کانفرنس کے رکن ممالک کے تحقیقاتی اور غیرسرکاری اداروں اور تنظیموں کا دوسرا اجلاس بدھ کے روز چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شروع ہو گیا-  

ٹیگس