یو این او منشورسے باہریک طرفہ اقدامات اجتماعی سلامتی کو کمزورکرتے ہیں: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کے مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو این او منشورسے باہریک طرفہ اقدامات اجتماعی سلامتی کو کمزورکرتے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل مؤثر میکینزم وضع کرے تاکہ اپنی قراردادوں کے نفاذ کی منظم نگرانی کرائے اور سلامتی کونسل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے ساتھ زیادہ منظم انداز میں رابطہ قائم کرے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جبر یا استثنیٰ سے جنم لینے والا کوئی بھی “نیا معمول” قابلِ قبول نہیں ہو سکتا۔ یاد رہے وینزویلا کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا گیا تھا کہ وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائی میں عالمی قانون کی پاسداری نہیں کی گئی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق دھمکی یا طاقت کے استعمال پر پابندی ضروری ہے، قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔