Jul ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف ہے، محمد جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہےکہ تہران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے سخت خلاف ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز تہران میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے ادارے کے سربراہ احمد اوزومجو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلط کردہ جنگ میں ایران خود عراق کی صدام حکومت کی جانب سے استعمال کئے جانے والے کیمیائی ہتھیاروں کا نشانہ بنا ہے اور وہ کسی کی بھی جانب سے ان ہتھیاروں کے استعمال کے سخت خلاف ہے۔
انھوں نے شام کے علاقے خان شیخون میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں حالیہ رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بین الاقوامی معائنہ کاروں کی جانب حقیقت کا پتہ لگائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سلسلے میں ایران کے تعاون سے متعلق تہران کی آمادگی کا اعلان کیا۔
اس ملاقات میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے ادارے کے سربراہ احمد اوزومجو نے بھی اپنے ادارے کے ساتھ ایران کے بھرپور تعاون کی قدردانی کی اور کہا کہ خان شیخون میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ٹیگس