Jul ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • افغانستان میں منشیات کی پیداوار میں اضافے کی وجہ خود امریکہ ہے، ڈاکٹر لاریجانی

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں منشیات کی پیداوار میں اضافے کی وجہ خود امریکہ ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے افغانستان میں منشیات کی پیداوار میں اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ افغانستان میں جب سے دہشت گردی اور منشیات کے خلاف مہم کے بہانے امریکہ داخل ہوا ہے اس ملک میں منشیات کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔
امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دو ہزار ایک میں دہشت گردی کے خلاف مہم اور اس ملک میں امن کا تحفظ کرنے کے بہانے افغانستان پر حملہ کیا اور اس وقت سے ہی افغانستان میں بدامنی، دہشت گردی اور منشیات کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں منشیات کے خلاف مہم کی سالانہ تقریب کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا میں منشیات کے خلاف مہم میں پیش پیش رہنے والے ملک کی حیثیت سے اس راہ میں تین ہزار سے زائد افراد کی شہادت پیش کی ہے جبکہ اس سے کہیں زیادہ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔
انھوں نے منشیات کے خلاف میں عملی میدان میں بین الاقوامی عزم کے فقدان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ طے نہیں پایا ہے کہ منشیات کے خلاف مہم میں سارے اخراجات صرف ایران برداشت کرے گا۔
ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے افغانستان میں منشیات کی پیداوار کے لئے مختلف قسم کے آلات سے لیس تجربات کے مراکز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک نے افغانستان میں منشیات کے تجربات کے مراکز تو قائم کئے تاہم یہ ممالک اس ملک میں خاص وجوہات کی بنا پر بحران کے خاتمے کے لئے کچھ نہیں کر رہے ہیں۔

ٹیگس