Jul ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران: جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو معاہدے کی حمایت

اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کے معاہدے کی بھرپورحمایت کا اعلان کیا ہے۔

عالمی جوہری ادارے میں تعینات ایران کے مستقل نمائندے رضا نجفی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام مہلک ہتھیاروں کا شکار رہا ہے اس لئے ہم جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاومعاہدے (NPT) کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں.

جوہری ہتھیاروں کے مخالف  122ممالک کے نمائندوں اور ایران کے وفد کی شرکت سے جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں اجلاس منعقد ہوا جس کے اختتام پر جوہری ہتھیاروں کو بنانے، نقل و حرکت اور اس کے استعمال کو روکنے کے حوالے سے مشترکہ معاہدے کی منظوری دی گئی ۔ جبکہ اسرائیل اور ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک اور امریکہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے میں متعین ایرانی سفیر رضا نجفی  نے معاہدے کی منظوری کے  بعد اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں جوہری ہتھیاروں پرمکمل پابندی کی حمایت کرتے ہوئےجوہری ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی دھمکیوں کی بھرپورمخالفت کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران خود مہلک ہتھیاروں کا شکار رہا ہے جبکہ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے تاریخی فتوے کے مطابق مہلک ہتھیاروں کا استعمال حرام ہے اور ہم حالیہ اجلاس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لئے مذہبی رہنماؤں کے کردار کا ذکر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں.

ایران کے مستقل نمائندے نے کہا کہ ناجائز صہیونی حکومت کے پاس خطرناک مہلک ہتھیاروں سے مشرق وسطی کو شدید خطرات لاحق ہے اورمشرق وسطی کو اس قسم کے مہلک ہتھیاروں سے پاک کرنے کی ایرانی پیشکش خطے میں ایسے خطرات سے نمٹنے کے لئے ایرانی عزم اور کوششوں کی واضح علامت ہے.

 

ٹیگس