Jul ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے کے نفاذ پر تاکید

یورپی یونین نے کہا ہے کہ ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ ایک بین الاقوامی دستاویز ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے گزشتہ روز بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  ایک بار پھر ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ایک بین الاقوامی دستاویز ہے اور امریکہ سمیت تمام فریقین اس کے نفاذ کے ضامن ہیں۔.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد ایران اور یورپ کے تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا.

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپی یونین اپنے وعدوں پر قائم ہے کیونکہ اس معاہدے کے نفاذ اور ایران کے ساتھ تعلقات میں ہمارے سیکورٹی اور اقتصادی مفادات ہیں.

فیڈریکا موگرینی نے بتایا کہ اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ ایران کے ساتھ تعلقات کا سلسلہ جاری رہے گا اور جوہری معاہدے کے تمام نکات بالخصوص جوہری سرگرمیوں اور ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے پر بھی من و عن عمل کیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی پالیسی کا از سرنو جائزہ لے رہا ہے اور ہم اس کا احترام کرتے ہیں مگر جوہری معاہدہ صرف ایک ملک تک محدود نہیں بلکہ اس کا تعلق پوری عالمی برادری سے ہے اور سلامتی کونسل نے بھی اس کی توثیق کردی تھی لہذا تمام فریقین کی ذمہ داری ہے کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کو یقینی بنائیں.

 

ٹیگس