ایرانی کرنسی ریال کوتومان میں تبدیل کرنے کا بل منظور
Jul ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۹ Asia/Tehran
ایرانی کابینہ نے ملکی کرنسی کو ریال سے تومان میں تبدیل کرنے کا بل منظور کرلیا ہے
سیکرٹری کابینہ محسن حاجی مرزائی نے کہا کہ کرسنی تبدیل کرنے کے حوالے سے حکومتی اقتصادی کمیشن گزشتہ 6 ماہ سے اس معاملے کا جائزہ لے رہا تھا.
انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد کرنسی کے لین دین میں عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے.
ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ 1 تومان 10 ریال کے برابر ہوگا اور تمام اشیا کی قیمتوں سے صفر ہٹادیا جائے گا.
اراکین پارلیمنٹ کی منظوری اور شورای نگهبان کی موافقت کے بعد ایرانی کرنسی ریال سے تومان میں بدل جائیگی۔