ایران: سائبر جرائم کی روک تھام پر تاکید
Jul ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۱ Asia/Tehran
ایران نے کہاہے کہ سائبر جرائم کو روکنے کے لئے سائبر ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امورسید عباس عراقچی نے آج بدھ کے روز تہران میں سائبر جرائم کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں سائبر جرائم اور دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے موثر سفارتکاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لئے دفترخارجہ کے شعبہ بین الاقوامی قوانین میں خصوصی ورکنگ گروپ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے.
انہوں نے کہا کہ سائبر شعبے سے متعلق مشکلات اور چینلجز سے نمٹنے کے لئے حکومتوں کے درمیان قریبی تعاون ناگزیر ہے جس کے ذریعے ہم آپس میں تجربات اور نقطہ نظر کا تبادلہ کرسکتے ہیں.