جنرل قاسم سلیمانی ایرانی،عراقی اورشامی عوام کے ہیرو
مری لینڈ یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق، انقلاب اسلامی کے مخلص و انقلابی خدمتگزار اور ولی فقیہ کے جاں بکف سپاہی، ایران کی القدس بریگيڈ کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ایرانی، عراقی اورشامی عوام میں سب سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ شخصیت ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مری لینڈ یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق ایران کی قدس بریگيڈ کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ایرانی عوام کی نظر میں سب سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ شخصیت ہیں۔
یہ سروے مری لینڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی تحقیقاتی اور سکیورٹی شعبہ کی طرف سے کرایا گيا ہے۔ مری لینڈ یونیورسٹی کے سروے کے مطابق ایرانی،عراقی اورشامی عوام میں جنرل قاسم سلیمانی کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے ۔
سروے کے مطابق 61 فیصد افراد نے جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں بہت زیادہ محبت کا اظہار کیا ہے جبکہ 17 فیصد نے انھیں مثبت انسان قراردیا ہے۔
واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی نے عراق اور شام میں تکفیری دہشت گردوں کے خطرناک منصوبوں اور عزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھیں ایرانی عوام کے علاوہ عراقی اور شامی عوام بھی بہت پسند کرتے ہیں اور وہ ان میں بھی بہت زیادہ مقبول ہیں۔