Aug ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
  • رہبرانقلاب اسلامی کے ذریعے حسن روحانی کے عہدہ صدارت کی ثوثیق

اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر کی توثیق کی تقریب حسینیہ امام خمینی میں منعقد ہوئی جس کے دوران رہبر انقلاب اسلامی نے عوام کے ووٹوں کی ثوثیق کرتے ہوئے حسن روحانی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر مقرر کیا

ڈاکٹر حسن روحانی کے دوسرے دور اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں دور صدارت کے لئے رہبرانقلاب اسلامی  کا توثیق نامہ رہبرانقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام محمدی گلپائگانی نے پڑھ کر سنایا - رہبرانقلاب اسلامی نے اس حکمنامے میں  بارہویں صدارتی الیکشن کے پرجوش انعقاد اور منتخب امیدوار کے لئے  بھاری مینڈیٹ کو اسلامی نظام کی جمہوریت کے استحکام کی علامت بتایا اور استقامتی اقتصاد کے پروگرام پر عمل کرنے پر تاکید کی - رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صدر کو سفارش کی کہ وہ سماجی انصاف کے قیام ، محروم طبقوں کی مدد ، اصل اسلام کے احکامات و تعلیمات کے نفاذ اور قومی اتحاد و عزت کی تقویت نیز ملک کی عظیم توانائیوں سے استفادے  پر توجہ دیں اور اسلامی انقلاب کی بنیادوں اور اقدار کوآشکارہ طریقے سے رائج کریں- اس تقریب میں وزیرداخلہ نے بھی بارہویں صدارتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق رپورٹ پیش کی - حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی گذشتہ انیس مئی کو ہونے والے بارہویں دور کے صدارتی الیکشن میں تیئیس ملین سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے مسلسل دوسری بار اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر منتخب ہوئے -

 

ٹیگس