آئی آر آئی بی سامراج مخالف جنگ میں پیش پیش
اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ایران کا سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کا ادارہ عالمی سامراج کے خلاف تشہیراتی جنگ میں استقامتی محاذ سے تعلق رکھنے والے ذرائع ابلاغ کا مرکز بن گیا ہے۔
آئی آر آئی بی کے سربرا عبدالعلی علی عسگری نے تہران میں نامہ نگاروں کے قومی دن کی مناسبت سے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر انجام پانےوالی نامہ نگاروں کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کا ادارہ بہترین صلاحیتوں کا مالک ہے جو استقامت کا مرکز تشکیل دینے کی پوری توانائی رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا سرکاری ابلاغیاتی ادارہ دنیا میں سب سے زیادہ خبریں تیار کرنے والا ابلاغیاتی ادارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کا ادارہ آئی آر آئی بی ایک ثابت قدم اور طاقتور ادارہ ہے جس نے استقامتی محاذ تشکیل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے کارکنوں کی ساری شجاعت و بہادری اور جذبہ شہادت اسلامی انقلاب، امام خمینی اور رہبرانقلاب اسلامی کے اصولوں کی تاسّی کا نتیجہ ہے۔
نامہ نگاروں کے قومی دن کی مناسبت سے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے کے رپورٹروں اور اسی طرح اس ادارے کی ورلڈ سروس کے بھی رپورٹروں کو انعامات سے نوازا گیا۔