Feb ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • استقامتی محاذ کا میڈیا، دشمنوں کے مقابلے میں صف اول پر کھڑا ہے

ایران کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس ادارے کی ایکسٹرنل سروس غاصبوں اور عالمی دہشت گردی کے مقابلے میں اگلے محاذ پر کھڑا ہے ۔

سحر نیوز/ ایران: آئی آر آئی بی کے سربراہ پیمان جبلّی نے استقامتی محاذ کے ذرائع ابلاغ کے شہیدوں کی یاد میں پہلی کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی آر آئی بی کی ورلڈ سروس کے شہید رپورٹروں نے استقامت کے تمام محاذوں پر اپنی موجودگی کو یقینی بنایا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت ان چینلوں کے دس شہید ہیں جنہوں نے مزاحمتی محاذ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔
آئی آر آئی بی کے سربراہ نے بتایا کہ اس ادارے کے شہید صحافیوں کا خون عراق، شام اور افغانستان کے مجاہد شہیدوں کے خون میں مل کر حق کی آواز کو بلند کر رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ استقامتی محاذ کے ذرائع ابلاغ کے شہیدوں کی پہلی یادگار کانفرنس پیر کے روز تہران میں منعقد ہوئی جس میں ایران، شام، لبنان، عراق اور یمن کے ریڈیو اور ٹی وی چینلوں اور شہیدوں کے اہلخانہ کے علاوہ ایران اور دیگر ممالک کے اعلی عہدے داروں نے شرکت کی۔ 

ٹیگس