سحری ٹی وی کی ڈاکیو مینٹری فلم کی تقریب رونمائی
سحر عالمی نیٹ ورک کی ڈاکیو مینٹری فلم' ہم کرسکتے ہیں' کی آج آئی آر آئی بی کی ورلڈ سروس کے سربراہ پیمان جبلی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر فرزاد اسماعیلی کی موجودگی میں رونمائی ہوئی
آئی آر آئی بی کی ورلڈ سروس کے سربراہ پیمان جبلی نے ایرانی ڈاکیومینٹری فلم ہم کرسکتے ہیں کی تقریب رونمائی کے موقع پر کہا کہ اسلامی انقلاب کی امنگیں روز بروز پروان چڑھتی جارہی ہیں اور ان کا دائرہ تیزی کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے - انہوں نے کہا کہ ایران کے سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی ورلڈ سروس کے چینلس ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے ثمرات کو متعارف کرانے کا بہترین پلیٹ فارم ہیں - آئی آر آئی بی کی ورلڈ سروس کے سربراہ پیمان جبلی نے کہاکہ دشمن اپنی ناتوانی اور بے بسی کی وجہ سے اسلام کے نام کا غلط استعمال کرکے مجرمانہ اور دہشت گردانہ تکفیری نظریہ پیش کررہا ہے اور معصوم لوگوں کا خون بہارہا ہے- انہوں نے شہید محسن حججی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی انقلاب کے دشمن روز بروز بے بس اور مجبور ہوتے جائیں گے- واضح رہے کہ شام میں داعش کے دہشت گردوں نے ایران کے جانباز محسن حججی کو جنہیں داعش کے عناصر گرفتار کرلیا تھا گذشتہ بدھ کو بے دردی کے ساتھ شہید کردیا - اس تقریب کے موقع پر ایران کی فوج کے خاتم الانبیا ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیر فرزاد اسماعیلی نے ایران پرس سے گفتگو کے دوران خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کی تازہ ترین سرگرمیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے اچانک حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران ہمیشہ اپنی توانائیوں میں اضافہ کرتا رہتا ہے - اور دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی تک رسائی کے لئے ملک میں کسی طرح کی کوئی بندش نہیں ہے