امریکہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھے، ایران
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے کہا کہ امریکی حکام کو ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔
ااقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے کہا کہ امریکی حکام کو ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران شروع ہی سے دنیا میں امن و استحکام اور بھائی چارے کا خواہاں ہے اور اس کی نیک نیتی پوری طرح ثابت ہوچکی ہے۔اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نیکی ہلی کے اشتعال انگیز اور بے بنیاد دعووں کا جواب دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے بڑے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ امریکی مندوب کے پندرہ اگست کے دعوے ہر قسم کی سچائی اور حقیقت سے عاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف نیکی ہلی کی بدزبانی اور بے بنیاد دعوے، اشتعال انگیز، دھمکی آمیز اور امریکی حکام کے ایسے اقدامات کا نمونہ ہیں جو ایران کی ساکھ کو خراب کرنے اور جامع ایٹمی معاہدے کو کمزور کرنے کی غرض سے انجام دئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات ان وعدوں کے منافی ہیں جن کی تکمیل کا وعدہ امریکہ نے جامع ایٹمی معاہدے کے تحت کیا ہے۔اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نیکی ہلی نے نے منگل کے روز دعوی کیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو بقول ان کے ، میزائل تجربات، دہشت گردی کی حمایت اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی بابت جوابدہ ہونا چاہیے۔ایران کے مستقل نمائندے غلام علی خوشرو نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی نمائندے کو ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور امریکی حکام کو ماضی کی غلطیوں کے اعادے سے گریز کرنا چاہیے۔جامع ایٹمی معاہدے کے دیگر فریقوں کے برخلاف امریکی حکام مسلسل اس معاہدے پر عملدرآمد کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہے ہیںامریکہ ایسے وقت میں جامع ایٹمی معاہدے کی راہ میں روڑے اٹکا رہا جب جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور معاہدے کے دوسرے فریقوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنے تمام وعدے پورے کردیئے ہیں۔