Oct ۲۶, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • دنیا، امریکہ کے خلاف عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کرے: ایران

اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایرانی درخواست سے متعلق امریکہ کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کرے ۔

اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے جنرل اسمبلی کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے جس کا مقصد عالمی عدالت کی سالانہ رپورٹ پر بحث کرنا تھا، کہا کہ دنیا، امریکہ کے خلاف عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کرے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئی بھی ملک خلاف ورزی کرنے والوں کی مدد نہ کرے  ۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ایران جوہری معاہدے کو عصر حاضر میں اجتماعی سفارتکاری کی تاریخی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 نے دنیا کو ایران کے ساتھ تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا پابند کیا ہے لہذا تمام ممالک کو چاہئے کہ جوہری معاہدے پر عمل کریں ۔

غلام علی خوشرو نے مزید کہا کہ امریکہ کی ایران جوہری معاہدے سے غیرقانونی علیحدگی ایک عالمی المیہ ہے جبکہ امریکہ، دوسروں کو جوہری معاہدے پر عمل کرنے کے جرم میں دھمکی دیتا ہے کہ وہ انہیں سزا دے گا ۔ انہوں نے دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ماورائے عدالت اور غیرانسانی اقدامات سے متعلق اقدامات میں امریکہ کا ساتھ نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایران جوہری معاہدے پر عمل کرنا ہوگا دوسری صورت میں عالمی سطح پرامریکہ خلاف ورزیوں کی ذمے دار ہوگی۔

ٹیگس