Feb ۱۶, ۲۰۲۶ ۰۷:۱۸ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ دنیا کے مظلوموں کا حامی رہا ہے: حزب اللہ لبنان کے سربراہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کو بھیجے گئے مراسلے میں استقامتی محاذ اور ملت فلسطین کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلیدی کردار کو سراہا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے ایران کے اسلامی انقلاب کو ایک عظیم الہی نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مغرب اور مشرق کے سامنے اسلام کا پرچم بلند کیا اور ہمیشہ فلسطین اور دنیا کے کمزور رکھے گئے انسانوں کی حمایت کی۔ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے گزشتہ 47 سال کے عرصے میں ایران کے استقامت کے جذبے بالخصوص ایران پر مسلط کردہ امریکی-اسرائیلی جنگ کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ واشنگٹن اور تل ابیب کی سرکشی کے سامنے استقامت، ایران کے اسلامی انقلاب کی مضبوط جڑوں اور ملت ایران کی شائستگی کی علامت ہے-
انہوں نے زور دیکر کہا کہ جس طرح سے اب تک حزب اللہ کو ختم کرنے کی سازشوں کو شکست دینے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اسی طرح حزب اللہ لبنان،  سیدالشہدائےاستقامت سید حسن نصراللہ اور دیگر کمانڈروں اور شہیدوں کے روشن کیے گئے راست پر گامزن رہے گا۔

ٹیگس