Aug ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • وزراء کی اہلیت کا جائزہ جمہوریت اور آزادی کی علامت

ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ نومنتخب وزراء کی اہلیت کا جائزہ لینا جمہوریت اور آزادی کی علامت ہے۔

    اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدراسحاق جہانگیری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ میں منتخب وزاء کی اہلیت کا جائزہ لینا جمہوریت اور آزادی کی علامت ہے اور معاشرے کے مختلف انتظامی امور میں خواتین اپنا کردار مزید اُجاگر کر رہی ہیں۔.

انہوں نے كہا كہ ايرانی پارليمنٹ ميں نامزد وزراء كی اہليت كی جانچ پڑتال كا منصوبہ ايک سنجيدہ اقدام تھا جس سے ايرانی حكومت اور پارلیمنٹ كے درميان يكجہتی اور باہمی اتحاد كی نشاندہی ہوتی ہے.

اسحاق جہانگيری نے معاشرے ميں خواتين كے تعمیری كردار پر روشنی ڈالتے ہوئے كہا كہ نئی حكومت ملک ميں خواتين كے كردار كو فروغ دينے كے لئے جد و جہد كرے گي.

 

ٹیگس