حج ميں 15 ہزار ايرانی اہل سنت حجاج كی شركت
اس سال حج ميں 15 ہزار ايرانی اہل سنت حجاج شركت کر رہے ہیں۔
ايران کے سنی عالم دین نے كہا ہے كہ رواں سال حج ميں 15 ہزار ايرانی اہل سنت افراد كی موجودگی، اسلامی جمہوريہ ايران كی جانب سے اہلسنت كی حمايت كی علامت ہے۔.
اسلامي جمہوريہ ايران کے سنی عالم دين ماموستا مصطفی محمودی نے كہا ہےكہ ايران اسلامی مذاہب كے درميان باہمی اتحاد اور يكجہتی كا مركز ہے اور رواں سال كا حج اس اتحاد كی نشاندہی كرتا ہے.
انہوں نے 'حج، روحانيت، قومی اقدار اور اسلامی اتحاد' كے عنوان سے رواں سال حج كے نعرے كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ايسا نعرہ بہت اہم ہے اور تمام ايرانی زائرين سني اور شيعہ قوم كو اس تک رسائی كے لئے بھرپور كوشش كرنی چاہيئے.
انہوں نے کہا کہ ايران كے نظام ولايت فقيہ پر انحصار كر كے سنی مذہب سے تعلق رکھنے والے عوام کی بڑی تعداد نے آٹھ سالہ جنگ كے دوران اپنے وطن اور ملک كے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ آج ايران ميں سنی اور شيعہ باہمی اتحاد کے ساتھ زندگي گزار رہے ہيں اور سنی اور شيعہ كے درميان تنازعات كے حوالے سے مغربی ميڈيا كا دعوی جھوٹا ہے.
اس اہلسنت عالم دین نے ايران كو اسلامی اتحاد و يكجہتی كے لئے رول ماڈل قرار ديتے ہوئے كہا كہ دشمن سے مقابلے کے لئے ایرانی قوم متحد ہے۔
واضح رہے كہ رواں سال ايران كے مختلف صوبوں سے ساڑھے 86 ہزار ايرانی شہری حج كی سعادت حاصل كريں گے جن ميں 15 ہزار ايرانی اہل سنت حجاج بھی شامل ہيں.