Aug ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • طبی خدمات کے شعبے میں ایران ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں شامل

تہران میں متعین عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران بیماروں کو ابتدائی طبی خدمات فراہم کرنے کے میدان میں ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہے

تہران میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ثمین صدیق نے ایران کے جنوبی شہر بوشہر میں شہریوں کو فراہم کی جانےوالی طبی خدمات کے منصوبے کا جائزہ لینے کے موقع پر کہا کہ ایران نے حفظان صحت میں پیشرفت کے منصوبے پر عمل درآمد میں بڑے بڑے کارنامے انجام دئے ہیں جن میں طبی مراکزکو جامع طبی خدمات کے مراکز میں تبدیل کرنا، طبی شعبے میں افرادی قوت کا اضافہ اور اسپتالوں نیز طبی مراکز کو جدید ترین طبی وسائل اور میڈیکل کے آلات سے آراستہ کرنا شامل ہے - ڈبلیو ایچ او کے نمائندے کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت، میڈیکل کے پروگراموں میں ترقی و پیشرفت خاص طور پر ریفرسسٹم کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون کرنا چاہتاہے - عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ ہے جس کا کام دنیا کے مختلف ملکوں میں وبائی اور غیر وبائی امراض کو کنٹرول کرنے کے لئے ہم آہنگی پیدا کرنا، ایڈز ، ملیریا اور دیگر وبائی بیماریوں کو روکنے کے منصوبے میں مدد دینا اور ویکسین جیسے پروگراموں کو بہتربنانا ہے -

ٹیگس